اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قراردیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور دوسرے عرب ملک میں آشکارا مداخلت ہے۔ ابراہیم جعفری نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر فوجی کارروائی فوری طور پر روک دینی چاہیے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
.......
/169