اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قانونی حکومت کے فوجی عھدیدار کرنل میلود الزوی نے کہا ہےکہ بنغازی میں فوج کی ایک چیک پوسٹ پرحملے میں سات فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ ایک خود کش کار بم دھماکہ تھا- لیبیا کے اس فوجی عھدیدار کے مطابق دہشتگردوں نے بنغازی کے جنوب میں اللیثی علاقے کی سڑک پر واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا یہ سڑک بنغازی ایرپورٹ کو جاتی ہے- ادھر اسپیشل فورسز کے انٹلیجنس یونٹ کے سربراہ فضل الحاسی نے کہا ہےکہ دہشتگردوں نے ایک بلٹ پروف گاڑی میں گولہ بارود بھر کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲