25 مارچ 2015 - 13:13
صدرحسن روحانی کی جانب سے جرمن چانسلر کو تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جرمنی کے مسافر طیارے کےحادثے اور تقریبا ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت پر جرمن چانسلر انجلا مرکل، جرمنی کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جرمن چانسلر کے نام اپنےتعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ فرانس کے جنوب میں آلپ کی پہاڑیوں پر جرمن ونگز کے طیارے کے حادثے اور اس میں سوار مسافروں اور عملے کے افراد کی ہلاکت کا واقعہ غم انگیز ہے ۔ صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے اس پیغام میں جرمن حکومت، عوام اور واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ جرمن ونگز کمپنی کا ایئربس تین سوبیس مسافر طیارہ منگل کے روز اسپین سے جرمنی جارہا تھا کہ حنوبی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲