24 مارچ 2015 - 12:25
شام کا شہر’’ بصری الشام‘‘ داعش سے آزاد

شامی فوج نے بصری الشام شہر آزاد کرالیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے عوامی دفاعی کمیٹیوں کے تعاون سے صوبۂ درعا کے شہر بصری الشام کو دہشت گرد گروہوں کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے - اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں نے اس شہر کو آزاد کرانے کے بعد اپنا فوجی ساز و سامان شہر کے اندر پہنچا دیا ہے- دریں آثنا شامی فضائیہ نے بصری الشام شہر کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صلاح الدین المعروف احمد عبداللہ الحریری ہلاک ہوگیا- ادھر شام کے شمالی علاقے حلب سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں دہشت گرد گروہوں نے رہائشی علاقوں پر حملے کئے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲