اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے العالم ٹی وی چینل کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تکریت میں داخل ہونے کی کارروائی میں تاخیر کم ترین جانی و مالی نقصان کے ساتھ اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے مقصد سے کی گئی اور یہ شہر مکمل طور پر عراقی فورسز کے محاصرے میں ہے۔
خالد العبیدی نے کہا کہ جیسا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تکریت دسترس میں ہے اور ہم کسی بھی وقت تکریت میں داخل ہونے پر قادر ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام کم ترین جانی و مالی نقصان سے انجام پائے۔
دریں اثنا عراقی فوج کے مزید دستے تکریت شہر کے اطراف میں پہنچ گئے ہیں۔
.......
/169