اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اس انتباہ نے سلامتی کونسل کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ، یمنی فریقوں پر مخاصمت سے دوری اور موثر تدابیر اختیار کئے جانے کا دباؤ ڈالے-
اقوام متحدہ کے مصالحتکار جمال بن عمر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن اس وقت بڑی خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسی طرح الحوثی گروہوں سے پسپائی کا مطالبہ اور یمن کے مستعفی و فراری صدر منصور ہادی کی حمایت کا اعلان اور یمن کا بحران ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسی طرح اس بات پر تشویش کا اطہار کیا ہے کہ القاعدہ تنظیم، یمن میں جاری بحران سے اپنے حق میں فائدہ اٹھا سکتی ہے-
.......
/169