21 مارچ 2015 - 19:21
البغدادی میں تیرہ دھشتگرد ہلاک

عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے البغدادی میں ایک اہم کارروائی کے دوران تکفیری گروہ داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبارکےعلاقےالبغدادی میں ایک اہم کارروائی کے دوران تکفیری گروہ داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے اس علاقےپر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں شریک ایک فوجی ذریعے نےکہا ہےکہ عراقی سکیورٹی فورس نے صوبہ الانبار کےشہر الحدیثہ میں داعش کےدہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیا ہے۔ اسی طرح داعش کی دو گاڑیوں کو بھی اس میں سوار افراد کے ہمراہ تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب عراق کےجنگی طیاروں نےفلوجہ شہر میں داعش کےٹھکانوں پر وسیع پیمانےپر ہوائی حملے کیے ہیں جن میں داعش کے تین کمانڈر ہلاک اوراس دہشت گردگروہ کےہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے۔ دریں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس نے سیکورٹی فورس کی مدد سے صوبہ کرکوک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بیس سے زائد دیہاتوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲