اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حندرات کے علاقے کو آزاد کرکے تکفیری دہشتگردوں کو مزید پسپائی پر مجبور کردیا ہے- حندرات علاقے پر شام کی فوج کے مکمل کنٹرول کے بعد اب شہر حلب میں تکفیریوں کی رسد کا ایک اہم راستہ بند ہوگیا ہے- شامی فوج کی اس کامیابی سے ترکی اور الکاستیلو شاہراہ سے جو دہشتگرد شام میں داخل ہوتے تھے وہ اب اس راستے سے شام میں دراندازی نہیں کرسکتے- ادھر اطلاعات ہیں کہ حلب کے مضافات میں شامی فوج کے وسیع آپریشن جاری ہیں- ایک فوجی عھدیدار نے کہا ہے کہ حلب کے شمال مشرقی علاقے تپہ المضافہ کے اطراف دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے- اس فوجی عھدیدار نے کہا کہ شامی فوج، ترکی جانے والے انٹرنیشنل ہائی وے پر واقع حریتان سٹی میں بھی آپریشن کررہی ہے یہ ہائی وے ترکی سے تکفیری ایجنٹوں کی دراندازی اور ہتھیار اسمگل کرنے کا اہم راستہ شمار ہوتا ہے- اس آپریشن میں بھی دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کا فوجی ساز وسامان اور ہتھیار تباہ ہوے ہیں-
.......
/169