18 مارچ 2015 - 12:09
عراق: صلاح الدین میں 8000 مربع کلو میٹرعلاقہ آزاد

عراق کے صوبے صلاح الدین میں آٹھ ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل علاقوں کو آزاد کرالیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکریت پر فیصلہ کن حملے اور اس علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی تیاری بدستور جاری ہے. عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے پورے تکریت میں بارودی سرنگیں بچھادی ہیں جبکہ عراق کے عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے آٹھ ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل علاقوں کو آزاد کرالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تکریت کی انتظامی کونسل کے سربراہ عمر طارق نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج، تکریت کے دو طرف کے مختلف علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہی ہے اور تکریت کے شمالی اور مغربی علاقوں میں، بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہوگئے ہیں تاکہ اس شہر پر فیصلہ کن حملہ کرکے اس علاقے سے تمام دہشتگردوں کا صفایا کیا جاسکے۔ عمر طارق کے بقول، شہر تکریت کے اطرف سے، اس شہر کا مکمل محاصرہ کرلیا گیا ہے اور الّدیوم، قادسیہ اور مختلف دیگر علاقوں میں عراقی فوجی، تعینات ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا عراق کی عوامی فورس کے ترجمان کریم النّوری نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اپنے باہمی تعاون سے صوبے صلاح الدین کے آٹھ ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل علاقوں کو، داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد اور ان علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔ کریم النّوری نے کہا ہے کہ تکریت جانے والے تمام راستوں پر عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کا کنٹرول ہے اور تکریت کے محاصرے کے پیش نظر دہشتگردوں کے پاس اس کے علاوہ، اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ، ہتھیار ڈال دیں یا پھر اپنی جانیں، گنوا دیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشتگردوں نے تکریت کے مغرب میں ایک بڑا حملہ کرکے، آگے بڑھنے کی کوشش کی مگر عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے، ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ اسی طرح کردستان کی پیشمرگہ ملیشیا نے، صوبے نینوا میں واقع داعش دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا۔ کرد ملیشیا کی اس کاروائی میں داعش دہشتگرد گروہ کے، بڑی تعداد میں عناصر ہلاک ہوئے اور اس دہشتگرد گروہ کی، کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

.......

/169