اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وہ داعش گروہ کے خلاف فوجی کاروائی کے لئے ترکی کے انجر لیک اڈّے کو استعمال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق انقرہ اور واشنگٹن نے حال ہی میں اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ امریکی فوج، داعش گروہ کے خلاف کاروائی کیلئے اینجرلیک اڈّے کو استعمال کرسکتی ہے۔
واشنگٹن کے دعوے کے مطابق امریکہ، عراق میں داعش کے خلاف اپنے "پری ڈیٹر" ہیلی کاپٹروں سے حملے کرے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر، سنہ انّیس سو پنچانوے میں امریکی فضائیہ میں شامل کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل ترکی نے کہا تھا کہ وہ داعش گروہ کے خلاف امریکی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد کے ملکوں کو اپنا اینجرلیک اڈّہ، استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ترکی نے داعش کے خلاف کاروائی کے بہانے انجر کا فوجی اڈا ایک ایسے وقت امریکیوں کے حوالے کیا ہے کہ ترکی شام میں سرگرم دہشت گردوں کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کررہا ہے۔
.......
/169