14 مارچ 2015 - 17:14
اسلامی نظام سے ایرانی قوم کا پیمان، دائمی ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نظام اسلامی سے ایرانی قوم کا پیمان، دائمی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں اغواکاروں کے چنگل سے حال میں رہائی پانے والے ایرانی سفارتکار نور احمد نیکبخت کی قیام گاہ پر دوران گفتگو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے استقلال، آزادی، انقلاب، ایمان اور دینی تعلیمات کو کبھی فراموش نہیں کیا- انہوں نے کہا کہ ملت ایران، نظام اسلامی سے اپنے عہدو پیمان پر بدستور باقی ہے اور اس کا یہ پیمان دائمی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ نظام اسلامی اور انقلابی امنگوں پر باقی رہنے کے نتیجے میں کبھی بھی شہادت، قربانی، قیدوبند کی صعوبتوں اور سختیوں کو برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایرانی سفارتکار نور احمد نیکبخت کے اغوا، قید و بند اور استقامت کے دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیز کہ جس نے انھیں قومی استقامت اور دینی و مذہبی عقائد و اصول کا پابند بنائے رکھا، ان کا جذبہ ایمانی، خدا کی نصرت، اور ان کا قومی جذبہ تھا- اس موقع نور احمد نیکبخت نے، یمن میں اپنے اغوا اور قیدوبند نیز رہائی کی تفصیلات بتائیں۔ واضح رہے کہ یمن میں ایران کے نور احمد نیکبخت کو جولائی سنہ دو ہزار تیرہ میں صنعا میں گھر سے سفارت خانے، جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا- واضح ان کی رہائی کے لئے ایران کے انٹیلی جنس ادارے کی کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲