11 مارچ 2015 - 18:33
سعودی عرب اور سوئیڈن کے تعلقات میں کشیدگی

سعودی عرب اور سوئیڈن کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ریاض نے اسٹاک ہوم سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئیڈن کے وزیرخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹاک ہوم سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے- حکومت سوئیڈن نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اس نے ریاض کے ساتھ اپنا فوجی تعاون منقطع کردیا ہے- دو روز قبل سعودی عرب نے بھی قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سوئیڈن کے وزیرخارجہ کے خطاب پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا تھا- سوئیڈن کے وزیرخارجہ نے گذشتہ مہینے سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنے والے وبلاگر رائف بداوی کو کوڑے لگائے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی بیان کے منافی قرار دیاتھا- واشنگٹن میں خلیج فارس کے امور کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون منقطع کئے جانے کے بارے میں سوئیڈن کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے- علی الاحمد نے بدھ کے روز پریس ٹی وی سے گفتگو میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سوئیڈن کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام، یورپ کےلئے ایک بڑا آغاز شمار ہوتا ہے جو تمام ملکوں منجملہ جرمنی کے لئے بہترین موقع فراہم ہونے کے مترادف ہوگا کہ وہ بھی سعودی عرب کے ساتھ اپنا فوجی رابطہ منقطع کردے- سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوئیفوین نے منگل کے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اعتراض کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ سنہ دو ہزار پانچ میں طے پانے والے فوجی معاہدے کی مدّت میں، جو مئی کے مہینے میں ختم ہورہی ہے، سعودی عرب میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کی بنا پر توسیع نہین کی جائے گی اور دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات، عملی طور پر ختم ہوجائیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲