10 مارچ 2015 - 12:21
یمن: محفد شہر کو القاعدہ سے آزاد کرا لیا گیا

یمن کی فوج نے عوامی فورسز کی حمایت سے القاعدہ کے دہشتگردوں سے جنوبی شہر محفد کو آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر محفد یمن کے جنوبی صوبے ابین میں واقع ہے۔ اس پر القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں نے اتوار کو قبضہ کرلیا تھا۔ یمن کی فوج نے عوامی رضا کاروں کی مدد سے اس شہر کو دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ القاعدہ کے تکفیری دہشتگردوں نے فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد شہر محفد کے مشرقی علاقے تک پسپائی اختیار کرلی ہے۔ یہ علاقہ صوبہ شبوہ کی سرحد کے قریب ہے۔ ان کارروائیوں میں بہت سے دہشتگرد مارے گئے ہیں، جبکہ فوج اور عوامی رضا کاروں کے کچھ افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یمن کے عوام اپنے ملک میں امریکہ اور سعودی عرب کی مداخلت سے تنگ آچکے ہیں اور اپنی خود مختاری کےحق پر تاکید کرتے ہیں۔ یمن کی فوجی مراکز اور سیکورٹی اداروں کو سن دو ہزار گیارہ سے القاعدہ کے دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲