اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ خبروں کے مطابق داعش مخالف اتحاد نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں تل ابیض کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے تیس عناصر ہلاک ہوگئے۔اور اسی کے بعد کرد فورس نے اس شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کردی ہے - واضح رہے کہ پہلی بمباری، ترکی اور شام کے زیرو پوائنٹ کے علاقے "آک چاکیل" سے آٹھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع "صالحلر" علاقے میں کی گئی۔ اور دوسری بمباری، تل ابیض میں داعش کے زیر قبضہ تیل کی تنصیبات پر کی گئی۔ یہ بمباری اتنی شدید تھی کہ اس کے اثرات ترکی کی سرحد اور ترکی کے اندر کے دیہاتوں سے بھی دیکھے جاسکتے تھے ۔ اس ہوائی بمباری کے بعد، YPG فورسیز نے صوبہ الرقہ کے اطراف میں تل ابیض کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کردی ہے۔ تل ابیض شام اور ترکی کے درمیان واقع سرحدی شہر ہے جو صوبہ الرقہ میں واقع ہے۔ اور اس میں شام کے کرد اور عرب باشند بستے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲