اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق تنظیم نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے اتوار کو شام میں تکفیری دہشتگردوں کے زیر قبضہ ایک ریفائنری پر بمباری کی ہے- اس حملے میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- بیروت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ریفائنری میں کام کرنے والے مزدور شامل ہیں کے علاوہ داعشی عناصر بھی شامل ہیں- یہ ریفائنری ترکی کے ساتھ شام کے سرحدی علاقے تل ابیض میں واقع ہے- شام کے شمالی علاقوں میں واقع تیل کی تنصیبات پر داعش تکفیریوں کا قبضہ ہے- تکفیری دہشتگرد گروہ سے وابستہ عناصر شام کا تیل چرا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں- تکفیری دہشتگرد گروہ کو صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی بھرپورحمایت حاصل ہے-
.......
/169