7 مارچ 2015 - 19:33
کوبانی کےمضافات سے دہشت گردوں کی پسپائی

شام کی کرد ملیشیا نے کوبانی کے اطراف کے مغربی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد اور تکفیری دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مخالفین کی ہیومن رائٹس واچ سے موسوم تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کرد ملیشیا نے کوبانی کے اطراف کے مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرد ملیشیا نے ان علاقوں میں پیشقدمی کرکے دو سو چھیانوے دیہی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ داعش کے دہشتگردوں نے ان علاقوں سے پسپائی کے بعد شیوخ فوقانی پل اور دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع جرابلس، منبج شاہراہ کو آگ لگا دی اور جرابلس علاقے کی جانب، جس پر اس گروہ کاقبضہ ہے، فرار کرگئے۔ شام کی کردملیشیاء نے اسی طرح دریائے فرات کے مشرقی ساحل پر واقع شیوخ فوقانی اور شیوخ تحتانی کے علاقوں کو داعش کی بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کردیا ہے۔ کرودں اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شام کے صوبہ رقہ کے جلبیہ علاقے میں بھی لڑائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169