7 مارچ 2015 - 13:57
شام: فوج کی ملک کے مغربی حصے میں پیش قدمی

شام کی فوج ملک کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافات میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا مرکز تباہ کرنے والی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شمالی علاقے لاذقیہ میں فوجی کاروائيوں کا دا‏ئرہ بڑھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں "دورین" نامی اسٹراٹیجیک چوٹیوں اور دورین سٹی کے مغربی حصے کو آزاد کرالیا ہے۔ یہ شہر، لاذقیہ میں تکفیری دہشتگردوں کی فرنٹ لائن شمار ہوتا ہے۔ شامی فوج کے اس ذریعے نے کہا ہے کہ "دورین سٹی" اور دورین چوٹیوں کے آزار کرائے جانے سے سلمی سٹی اب شامی فوج کے توپخانے کی رینج میں آگیا ہے۔ سلمی سٹی کو لاذقیہ کے مضافات میں جبھۃ النصرہ اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کا سب سے اہم مرکز قراردیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان کفر دبلہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔ کفر دبلہ سے، سلمی سٹی کو دیکھا جاسکتا ہے اور حملے کئے جاسکتے ہیں۔ سلمی سٹی سے ہی تکفیری دہشتگرد گروہ لاذقیہ کے مختلف علاقوں پر مارٹر اور راکٹ حملے کرتے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے داعش کے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ داعش کے عناصر باشکوی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ باشکوی حلب کا ایک علاقہ ہے۔

.......

/169