6 مارچ 2015 - 17:27
عراق؛ صوبہ کرکوک میں متعدد دھشتگرد ہلاک

عراق کے شہر کرکوک کے قریب عراقی طیاروں کے ہوائی حملے میں داعش کے متعدد عناصر ہلاک ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ کرکوک کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ شہر کے جنوب مغرب میں عراقی طیاروں نے داعش کے ایک قافلے پر حملہ کرکے اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے کرکوک کے جنوب میں مغرب میں شہر سے پینتالیس کیلو میٹر دور الرشاد- تکریت نامی ہائي وے پر داعش کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں اٹھارہ دہشت گرد مارے گئے ہيں۔ خبروں کے مطابق داعش کا یہ قافلہ تکریت کی طرف جارہا تھا تاکہ وہاں داعش کےعناصر کی مدد کرسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲