6 مارچ 2015 - 17:19
حلب میں دہشت گردوں کی ناکام کارروائی

شامی فوج نے حلب شہر کے محلوں میں داخل ہونے کی مسلح دشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حلب کے شمالی علاقے سے شامی فوج کی پیش قدمی نے کہ جس سے دہشت گرد محاصرے میں آ گئے، انھیں اس شہر کے مغرب میں اس محاصرے کو توڑنے کے لیے ایک شگاف پیدا کرنے کی کوشش کرنے پر مجبور کر دیا- جبہہ النصرہ کے مسلح دہشت گردوں نے شامی فوج سے جھڑپ کے بعد ڈیڑھ سو میٹر لمبی ایک سرنگ کو جو فضائیہ کے خفیہ ادارے کی دیواروں تک جاتی تھی، دھماکے سے اڑا کر حلب شہر مں فوج کی تعیناتی کے علاقوں اور اس شہر کے محلوں میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن شامی فوج کی ان سے جھڑپ ہوئی اور فوج نے الزہراء قصبے کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور "اللیرمون" اور "ضہرہ عبد ربہ" میں ان کی سپلائی لائن پر گولہ باری کی- دہشت گرد گروہوں نے کہ جن کی امیدیں شامی فوج کی پیش قدمی سے دم توڑگئي، الزہراء قصبے میں حلب شہر کے مغرب میں فوج کی صفوں کو توڑنے کی کوشش لیکن فوج نے اسے ناکام بنا دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲