5 مارچ 2015 - 10:23
یمن میں امریکی سفارتخانہ جاسوسی کا اڈا ہے

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں امریکہ کا سفارتخانہ جاسوسی کا اڈا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہےکہ یمن میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ سرگرم عمل رہے تاکہ واشنگٹن یمن اور دیگر علاقوں پر اپنا تسلط باقی رکھ سکے- عبدالسلام نے کہا کہ صنعا میں امریکہ کا سفارتخانہ جاسوسی میں مشغول ہے- انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنی سرحدوں پر امن و امان کی بابت پریشان ہے تو اسے انصاراللہ سے گفتگو کرنی چاہیے لیکن سعودی عرب نے انصاراللہ کے تعلق سے اپنا موقف نہیں بدلا ہے- انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور مستعفی صدر منصور ہادی کی حمایت سے ریاض کو کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ انصاراللہ کے ترجمان نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مداخلت کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ انصاراللہ کے وفد کا دورہ تہران یمن کو گوشہ نشینی سے نکالنے کے لئے تھا- یمن کی انقلابی تحریک کے ترجمان نے کہاکہ انصارللہ کے وفد نے تہران میں ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا سے ملاقات کی تھی اور دونوں فریقوں نے تجارتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں- محمد عبدالسلام نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کے بارے میں کہا کہ جمال بن عمر ديگر ملکوں بالخصوص سعودی عرب کے دباؤ میں فیصلے کرتے ہیں-

.........

242