4 مارچ 2015 - 18:13
یمن میں عوامی انقلابی تحریک کے خلاف خفیہ اتحاد

جنوبی یمن کے صوبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے عوامی انقلابی تحریک، انصاراللہ کے خلاف عرب و مغربی ملکوں سے دہشتگردوں کے خفیہ اتحاد کا پتہ چلتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں تکفیری دہشتگردوں نے مختلف صوبوں منجملہ عدن، ابین، حضرموت، شبوہ اور لحج میں اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں- عدن میں یمن کے مستعفی صدر کی موجودگی اور بعض ملکوں کے سفارت خانے، اس شہر میں منتقل کردیئے جانے کے باوجود، اس شہر میں دہشتگرد گروہ کی سرگرمیاں بڑھتی جاررہی ہیں- یمن میں القاعدہ گروہ، مختلف قبائل کو عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ سے خوف زدہ کرکے، دہشتگرد گروہ میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس گروہ میں شامل بیشتر عناصر، غیر ملکی ہیں- دہشتگرد گروہ القاعدہ نے ایک بیان میں اپنے آلہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ، داعش دہشتگرد گروہ کی پیروی کریں- اس گروہ نے عوامی انقلابی تحریک کے خلاف حملے کرنے کی دھمکی بھی دی ہے- واضح رہے کہ القاعدہ نے گذشتہ ہفتے یمن کے شہر عدن میں اپنی موجودگی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے- یمن کے شہر عدن میں القاعدہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد سیکورٹی کے سلسلے میں گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے- یمن کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے عناصر نے، ایک جانب عدن و لحج اور دوسری جانب عدن و ابین کے درمیان سرحدی علاقوں میں کیمپ لگادیئے ہیں- دوسری جانب یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے صوبے البیضا کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول، اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور عوامی انقلابی تحریک سے وابستہ افراد، بیجان کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں- یہی وجہ ہے کہ القاعدہ گروہ، کتنے دہشتگرد عناصر کے اڈّے قائم کرکے بیجان میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مخالفین کو شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اس عوامی انقلابی تحریک میں شامل عوام کا مقابلہ کیا جاسکے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲