3 مارچ 2015 - 17:08
ایران کا ایٹمی معاملہ، جان کیری کا سعودی عرب دورہ

امریکی وزیرخارجہ جان کیری عنقریب انجام پانےوالے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ خود سعودی عرب کے بھی مفاد میں ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معرف قلمکار محمد و انگوس مک ڈوول نے رویٹرز میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری، جلد ہی ریاض کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ، سعودی عرب کے بھی فائدے میں ہے-
 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کو اس بات پرگہری تشویش ہے کہ جوہری سمجھوتہ، علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے مفادات کےلئے ایران کی حمایت بڑھنے پر منتج ہوسکتا ہے-
کالم نگار محمد وآنگوس نے لکھا ہے کہ دوسری جانب امریکی صدرکےلئے بھی یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے پر سعودی عرب کو اعتماد میں لیا جائے اس لئے کہ امریکہ کو تیل کی منڈی میں سعودی عرب کا کردار باقی رکھنے اورعلاقے میں اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کےلئے ریاض کے تعاون کی اشّد ضرورت ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت اورامریکا میں ریپبلیکن ارکان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی ایران کے ایٹمی معاملے پرکسی بھی سمجھوتے کا مخالف ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲