اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے قومی آشتی کے وزیر علی حیدر نے، کویت میں مقیم شامی باشندوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پناہ گزینوں اور بے گھر شامیوں کی وطن واپسی ضروری ہے۔ علی حیدر نے کہا کہ شام کے مرکز حمص کے اطراف میں واقع علاقے الحصن سے، شہریوں کی ان کے گھروں کی جانب واپسی کا عمل آئندہ دنوں میں شروع ہوجائے گا۔ کویت میں مقیم شامیوں کے وفدنے بھی کہا کہ قومی آشتی کی کوششوں کو کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہنائے جانے کے لئے، وہ بھی شام کی قومی آشتی کی وزارت کی ہر طرح سے مدد کرنےکو تیار ہیں۔ شام کے سیکورٹی ذرائع نے بھی صوبہ الحسکہ کے اطراف کے پچاس دیہی علاقوں پر فوج کا کنٹرول حاصل ہونے کی خبر دی ہے ۔ واضح رہے کہ تیونس،اردن، سعودی عرب، مراکش،فرانس،برطانیہ، جرمنی اور لیبیا وہ ممالک ہیں جہاں سے دہشت گرد شام اور عراق منتقل ہو رہے ہیں۔
.......
/169