اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کےخلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو سنگين اقتصادی ناکامیوں کے ذمہ دار ہیں- مظاہرین نے نیتن یاھو کی حکومت کےخلاف نعرے لگائے-
یہ احتجاجی مظاہرہ پیرکو تل ابیب میں کیاگیا ۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اسرائيل میں رہائش کا مسئلہ نہایت سنگین ہوگیا ہے - مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ نیتن یاھو کے زبانی دعوؤں سےگھر نہیں خریدا جاسکتا-
اس نعرے سے مظاہرین کا اشارہ کانگریس میں نتنیاہو کی متنازعہ تقریر تھی۔ واضح رہےکہ نیتن یاھو کانگریس میں اپنے خطاب کے ذریعے ایران اور امریکہ کے ایٹمی مذاکرات اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف تشہیراتی مہم چھیڑنا چاہتے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲