اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات ترکی کے سفیر نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف عالمی پابندیوں کو غیرموثر حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر 'حسن روحانی' کی پالیسی بین الاقوامی سطح پر مثبت انداز میں ابھری ہے.
ترك سفير 'رضا ہاكان تكين' نے ارنا كے نمائندے سے خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عيد نوروز كے بعد (مارچ ميں) تركي كے صدر ايران كا دورہ كريں گے اور اس اہم موقع پر دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون بالخصوص دہشتگردي كے خلاف مشتركہ اقدامات كے حوالے سے متعدد مفاہمت كي يادداشتوں پر دستخط متوقع ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور تركي باہمي تجارتي سطح 30 ارب ڈالر تك پہنچانے كے لئے دوسري مشتركہ اسٹريٹجك كونسل كا قيام كريں گے.
ايران سي گيس كي برآمد كو تركي كے لئے ضروري اور اہم قرار ديتے ہوئے رضا ہاكان نے كہا كہ جو ممالك ايران پر پابندياں لگاتے ہيں وہ در اصل انہي كے نقصان ہوجائيں گے.
اسلامي جمہوريہ ايران كے قومي خبر رساں ادارے (ارنا) كي كاركردگي كو سراہتے ہوئے ترك سفير نے اس بات پر زور ديا كہ ارنا نيوز ايجنسي ايران كي آواز كو بين الاقوامي سطح پہ پہنچا ديتي ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ارنا خبر رساں ادارے كو علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر ايك اہم ادارہ سمجھتے ہيں.
تہران ميں تعينات ترك سفير نے اقوام متحدہ ميں پاس ہونے والي صدر مملكت حسن روحاني كي تشدد اور انتہا پسندي كے خلاف پاك دنيا كي تجويز كو سراہتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان دہشتگري كے خلاف اچھے تعاون جاري ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲