2 مارچ 2015 - 10:01
امریکہ کے فوجی حملے کی صورت میں ایران اپنی حقیقی طاقت دکھائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی جنرل اسٹاف نے ایرانی افواج کی دفاعی آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے فوجی حملے کی صورت میں ایسے عمل کریں گے تاکہ امریکہ کے شر سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرلیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی جنرل اسٹاف سید مسعود جزائری نے ایرانی افواج کی دفاعی آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے فوجی حملے کی صورت میں ایسے عمل کریں گے تاکہ امریکہ کے شر سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرلیں۔

جنرل سید مسعود جزائری نے اے بی سی کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ کی دھمکی کے رد عمل میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بڑے کند ذہن ہیں وہ فکر کرتے ہیں کہ ایران ، امریکی فوجی دھمکی کے خوف سے اپنے قومی اور ملکی مفادات کو نظر انداز کردےگا۔

جنرل جزائری نے کہا کہ امریکہ کی کسی احمقانہ حرکت کے جواب میں ایران اپنی حقیقی طاقت اور قدرت کو ظاہر کرےگا جس سے امریکہ کو سخت پشیمان ہونا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء کے اسٹراٹیجک علاقہ سے امریکہ کو خارج ہونے پر مجبور کردیں گے۔

.......

/169