اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کہ جسے عوامی رضاکار فورس، قبائلی دستوں اور فیڈرل پولیس کی حمایت حاصل ہے، تین اطراف سے داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے- اس رپورٹ کے مطابق جن فورسز نے بغداد یونیورسٹی اور اسپائکر اڈے کی جانب سے آپریشن شروع کیا ہے وہ اس وقت تکریت شہر کے شمال میں حی القادسیہ محلے کی سمت حرکت کر رہی ہیں- اس وقت تینوں محاذوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں اور عراقی فورسز کی تکریت اور طوز کے قریب الناعمط علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے- دریں اثنا عراقی فورسز نے آپریشن کے علاقوں میں موجود عام شہریوں کئی بار علاقہ چھوڑنے کی اطلاع دینے کے بعد تکریت شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے- ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس گولہ باری کے نتیجے میں داعش کے نو ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں- تکریت اور صوبہ صلاح الدین کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا پہلا مرحلہ اتوار کی رات عراق کے وزیراعظم اور کمانڈر انچیف حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوا اور ان کی نگرانی میں ہی انجام پا رہا ہے-
.......
/169