2 مارچ 2015 - 06:20
جہاد النکاح کے لئے داعش میں شامل ہونے والی برطانوی لڑکیوں کی ترکی میں پہلی تصاویر

شام جانے والی تینوں برطانوی سیکس ورکرز کی ترکی میں جاری کی جانے والی پہلی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کی یہ تینوں طالبات، شام میں داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہوچکی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام جانے والی تینوں برطانوی سیکس ورکرز کی ترکی میں جاری کی جانے والی پہلی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کی یہ تینوں طالبات، شام میں داعش دہشتگرد گروہ میں شامل ہوچکی ہیں-

ہفتے کو ترکی کے ایک ٹی وی چینل نے برطانیہ کی ان لڑکیوں کی پہلی تصاویر جاری کی ہیں- ترکی کے اس ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ان تینوں برطانوی طالبات کی یہ تصاویر، نگراں کیمرے سے حاصل کی گئی ہیں- ان تصاویر میں یہ تینوں برطانوی سکیس ورکر، اپنے بیگ لئے شہر استنبول کے ایک اسٹیشن میں داخل ہوتی ہیں جہاں سے وہ سترہ گھنٹے کے بعد باہر نکلتی ہیں تاکہ شام جانے والی ایک بس پر سوار ہوسکیں- ترکی کے ٹی وی چینل سے برطانیہ کی ان تینوں طالبات کی یہ تصاویر، ایسی حالت میں جاری کی گئی ہیں کہ لندن کا دعوی ہے کہ وہ ان تینوں طالبات کی سخت تلاش میں ہے-


ویڈیو لنک: ترکی میں برطانوی سیکس ورکرز

.......

/169