اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چیرمین سینیٹ نیر بخاری پیر کے روز لبنان کی زمینی سرحد سے شام پہچے کہ جہاں شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جہاد اللحام چند اراکین پارلمان نے ان کا استقبال کیا ہے-
نیر بخاری کے ہمراہ پاکستانی سینٹروں کا ایک وفد اس دورے میں ان کے ساتھ شام گیا ہے-
شام پہنچنے پر نیر بخاری نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران اسلام آباد اور دمشق کے تعلقات کو مضبوط اور تاریخی بتایا اور کہا کہ ہم ان تعلقات مزید مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہيں-
چیرمین سینیٹ نیر بخاری نے پاکستان اور شام کے درمیان پارلمانی تعلقات میں فروغ کی خواہش ظاہر کی اور ملکوں کے اقتدار اعلی کے احترام کی ضرورت پر تاکید کی-
پاکستانی سینیٹ کے چیرمین اس سے قبل عراق کا دورہ کرچکے ہيں ،جہاں انہوں نے عراق کے اسپیکر سلیم الجبوری کے علاوہ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی اور آیت اللہ بشیر نجفی سے ان دو بزرگ علما کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی-
.......
/169