23 فروری 2015 - 20:20
داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا دعوی

امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ انھیں اس بات میں کوئي شک وشبہہ نہںں کہ وہ داعش کے دہشت گردوں کو شکست دےکر رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے جو داعش کے خلاف اتحاد کے ایک جائزہ اجلاس میں شرکت کے لیے کویت گئے ہیں، ایک بیان میں اس ملک میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش علاقے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس خطرے کو دور کرنے کے لئے مختلف ملکوں اور اداروں کے اقدامات اور تعاون کی ضرورت ہے۔

 داعش کی یقینی شکست کے بارے میں امریکی وزیر جنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی سرکردگی میں عالمی اتحاد کو قائم ہوئے سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس اتحاد خاص طور پر امریکہ کے ہوائی حملے نہ صرف داعش کی شکست کا باعث نہیں بنے ہیں بلکہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا دائرہ لیبیا سمیت دوسرے ملکوں تک پھیل گیا ہے۔

 امریکی وزیر جنگ نے یہ دعوی ایک ایسے وقت کیا ہے جب عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے صوبہ الانبار میں داعش کے دہشت گردوں کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غذائی اشیا، اسلحے اور دیگر اشیا پر مشتمل امدادی کھیپیں گرائي ہيں۔

.......

/169