اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد ملیشیا نے اس ملک کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں کافی پیشقدمی کی ہے اور انہيں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ ایک کرد عہدیدار ناصر حاج منصور نے کہا ہے کہ کرد ملیشیا نے اس لڑائی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے القامشلی شہر کے جنوب مشرق میں پینتیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع تل حمیس نامی علاقے تک پیشقدمی کی ہے۔ اسی سلسلے میں کرد ملیشیا نے داعش کے خلاف القامشلی شہر کے جنوب میں واقع حیاحی، عامودیا اور زریح علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور بیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شامی فوج، دوہزار بارہ میں، کرد ملیشیا کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی رو سے، شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں سے نکل گئی ہے تاکہ کرد عوام خود ہی ان علاقوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔ شام کے شمال مشرق میں واقع صوبہ الحسکہ میں دو لاکھ سے زائد کرد، عرب اور آشوری بستے ہیں اور یہ صوبہ داعش کے خلاف جنگ میں اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔
.......
/169