23 فروری 2015 - 19:40
ایٹمی ٹیکنالوجی کو خفیہ رکھنا بڑا جھوٹ: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےکہا ہے کہ ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو خفیہ رکھنے کا دعوی ایک بڑا جھوٹ ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز تہران میں انجینیئروں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں یورینیم کی افزودگي کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہجو کہتے ہیں کہ ایران نے ایٹمی شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو چھپایا ہے، ایک بڑا جھوٹ ہے کیونکہ شروع میں ہم انھی کے پاس اور ایک پورپی ملک کے پاس گئے البتہ اس سے ہمارا وقت ضائع ہوا اور آخر میں کوئی نتیجہ بھی حاصل نہیں ہوا- صدر مملکت نے کہا کہ اگر ایران اپنی سرگرمیوں کو چھپاتا تو وہ کیوں پہلے انھی کے پاس گيا اور ان سے افزودگی کی ٹکنالوجی حاصل کرنے کی بات کی- ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک ہماری رسائي ایک بڑا اعزاز ہے جو ایرانی انجینئروں کی کاوشوں کا مرہون منت ہے- انھوں نے یورینیم کی افزودگي کے بارے میں روس اور چین کے ساتھ رابطے اور مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقابل ہر فریق نے کسی نہ کسی بہانے ہمیں یورینیم کی افزودگي کی ٹیکنالوجی دینے سے انکارکیا جس کے بعدہم نے اپنے انجینئروں اور ماہرین سے بات کی- صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے خطاب میں خلائی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنا ایرانی انجینئروں کی ایک اور عظیم کامیابی ہے اور خلا میں ہمارا سیٹلائٹ چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار تک پہنچنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاملے پر جاری مذاکرات کامیاب ہوں یہ نہ ہوں ایرانی سائسندانوں اور انجینئروں کا کارنامہ ہمیشہ درخشان رہے گا.

.......

/169