23 فروری 2015 - 11:45
پاکستان: سترہ مدرسوں کو تالا لگا دیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس نے دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سترہ مدرسوں پر تالے لگا دیئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ خالد مصطفی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک سو بیس مدرسوں کے بارے میں تحقیقات کیں اور ان میں سے ایسے سترہ مدرسوں کو بند کردیا جو رجسٹرڈ نہيں تھے۔ اس سے پہلے پاکستان کے خفیہ اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ملک میں موجود بہت سے مدرسے نواز شریف حکومت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی فوجی عدالتیں تشکیل دینے کی کوشش کے ساتھ ہی دینی مدارس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سولہ دسمبر کو پیشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے سفاکانہ حملے کے بعد پاکستان کی حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں نے دہشتگردوں کو فورا سزا دینے کے لئے پورے ملک میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور حملے میں ایک سو چالیس سے زيادہ افراد مارے گئے تھے کہ جن میں زيادہ تعداد اسکول کے بچوں کی تھی۔ پاکستانی حکومت اور علماء کے بیانات کے مطابق بعض دینی مدارس، دہشتگردوں کے تربیتی مرکز بنے ہوئے ہیں۔

.......

/169