22 فروری 2015 - 19:37
شام میں ترکی کی جارحیت پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر اس کے ایک ہمسایہ ملک کے فوجی اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب اور افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اس ہمسایہ ممالک کی فوجی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ کر رہی ہے اور اس کا علاقے کو مزید بدامنی سے دوچار کرنے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران سعودی عرب اور ترکی کو علاقے میں مشترکہ سیاسی راہ حل کو مضبوط کرنا چاہیے کہا کہ مسلح اور دہشت گرد گروہوں سے استفادہ کرنا ایک ایسا غلط اقدام ہے جو دہشت گردی کوا ہوا دیتا ہے اور علاقے کے ممالک کو بدامنی سے دوچار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کی فوج نے اتوار کی صبح مسلح گروہوں کی ہم آہنگی سے شاہ سلیمان کے مقبر سے ان کی میت کو حلب شہر سے ترکی منتقل کرنے کے بہانے شام کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کی خلاف ورزی کی۔ شام کی وزارت خارجہ نے ترکی کے فوجیوں کی جانب سے اپنے ملک کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے ترک حکام کا جارحیت پسند چہرہ دکھا دیا ہے۔

.......

/169