22 فروری 2015 - 15:59
نوری مالکی کی جانب سے رضاکار فورس کی حمایت

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے تکفیری دہشتگردوں کےخلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس کی حمایت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی العربی الجدید ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزيراعظم نوری مالکی نے بغداد میں ایک تقریب میں سیاستدانوں اور شیعہ و سنی علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکار فورس کی حمایت جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس کو بھی چاہئے کہ فومی وحدت کی حمایت کریں۔ عراق کے نائب صدر نے کہا کہ عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ رضاکار فورس کی حمایت کرے اور عوامی رضاکار فورس کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے ان لوگوں کے عزائم کو ناکام بنا دیں جو اس کے وقار کو خاک میں ملانا چاہتے ہیں۔عراق کے نائب صدر نے کہا کہ طالبان، داعش اور النصرہ محاذ، القاعدہ کی پیداوار ہيں اور القاعدہ کو سامراجی ممالک نے جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہہ کہ عراق جتنا زيادہ متحد ہوگا اسے پارہ پارہ کرنے کی سامراجی کوششیں اتنا ہی ناکام ثابت ہوں گی۔ نوری مالکی نے کہا کہ عراق، شام، لبنان اور بحرین میں جنگ کا محاذ مشترک ہے اور عراقی حکومت عہد کرتی ہے کہ جو لوگ عوامی رضاکار فورسکی کردار کشی کررہے ہيں، ان کے ساتھ سختی سے پیش آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲