اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے لیبیا کے عبوری وزیراعظم کے دھمکی آمیز بیان کے جواب میں کہا کہ اگر لیبیا کے اس موقف میں تبدیلی نہيں آتي تو ترکی بھی ضروری تدابیر اپنائے گا۔ ترکی کی طرف سے لیبیا کے خلاف یہ سخت رد عمل ایک ایسے وقت آيا ہے جب لیبیا کے عبوری وزیراعظم نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے لیبیا کے خلاف اپنی دشمنی جاری رکھی تو ہم ترک سرمایہ کاروں کو نکال دیں گے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انقرہ چاہتا ہے کہ لیبیا کی عبوری حکومت کےحکام ترکی کےخلاف اپنے مخاصمانہ روئے پر نظرثانی کریں۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر لیبیا کی عبوری حکومت کے موقف میں تبدیلی نہيں آتی تو ترکی بھی ضروری تدابیر اپنائے گا۔ اس سے پہلے لیبیا کے عبوری وزیراعظم نے سعودی عرب کےاخبار الشرق الاوسط سے گفتگو کےدوران اپنے ملک میں ترکی کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ لیبیا کے سلسلےمیں ترکی کا موقف صحیح نہیں ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا نقصان ترکی کو ہی اٹھانا پڑے گا کیونکہ ترکی کی کمپنیوں کو لیبیا میں اپنی سرگرمیوں سے محروم ہونا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲