اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی سیاسی جماعتیں ملک کا بحران ختم کرنے کے لئے جمعرات کو صنعا میں جمع ہوئيں اور مذاکرات کا پھر سے آغاز کیا۔ یہ مذاکرات یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔ یمن کے بحران میں اس وقت شدت آگئي جب اس ملک کے صدر عبدربہ منصور ہادی اور ان کی حکومت نے بائیس جنوری کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر نے جو یمن کی سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہيں، بعض گروہوں پر، بزعم خود ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور جبری مراعات وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یمن کے سیاسی چماعتوں نے صدر منصور ہادی اور وزیراعظم خالد بحاح کے استعفے کے بعد سے قومی کونسل اور نئے حکومتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر کی موجودگی میں اب تک کئی بار مذاکرات کر چکے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲