19 فروری 2015 - 12:08
امریکا، تین مسلمان طلباء کا قاتل مجرم قرار

امریکی عدالت نے چیپل ہل میں فائرنگ کرکے 3 مسلمان طلبا کو قتل کرنے والے شخص کریگ ہیكس کو مجرم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شمالی كیرولينا میں گزشتہ دس فروری کو3 مسلمان طلبا کو ان کی رہائش پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کریگ ہیكس کو گرفتار کیا۔ ہیكس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور اس وقت اس کے پاس 12 ہتھیار تھے۔

پولیس نے دعوی کیا تھا کہ یہ مذہبی تشدد کا معاملہ نہیں پارکنگ کی لڑائی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا لیکن امریکہ میں ہی کئی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ جس طرح سے تینوں طلباء کو قتل کیا گیا ہے اس سے نہیں لگتا کہ یہ پارکنگ کی کسی لڑائی کا مسئلہ ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے قتل کی اس واردات کو وحشیانہ اور شرمناک قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

گزشتہ جمعرات کو تینوں طلبا کے جلوس جنازہ میں5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

.......

/169