18 فروری 2015 - 14:45
شام: الزہرا اور نبل کا محاصرہ توڑ دیا گيا

شامی فوج نے دہشتگردوں کو نیل اور الزھرا علاقوں کے مضافات سے باہر نکال دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے منگل کی رات حلب کے شمالی مضافات میں النصرہ محاذ کے مسلح دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد انھیں باہر نکالتے ہوئے نیل اور الزھرا علاقے کا محاصرہ توڑ دیا- شامی فوج کی اس کاروائی میں دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی- الزھرا ایک عرصے سے دہشتگردوں کے محاصرے میں تھا- شامی فوج نے شمالی حلب میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد شیخان المعامل کے علاقے میں ایک نیا محاذ کھول دیا ہے جو دہشتگرد گروہوں کے محاصرے کا آخری مرحلہ شمار ہوتا ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ حلب کے مشرقی حصے کا محاصرہ مکمل ہونے سے اس شہر سے مسلح دہشتگردوں کا وجود ختم ہوجائےگا-

.....

/169