18 فروری 2015 - 12:32
ایٹمی مذکرات کا موضوع پوری طرح واضح ہے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مذاکرات کے موضوعات، مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں اور دوسرے بیانات صرف صحافتی اندازے اور خیال ہيںو

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایٹمی مذکرات کا موضوع پوری طرح واضح ہے اور ان مذاکرات میں کوئی اور موضوع نہيں اٹھایا جائے گا- مرضیہ افخم نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے سلسلے میں کہا کہ ہماری نظر میں تمام موضوعات پر اتفاق رائے ہی حتمی معاہدہ شمار ہوتا ہے- وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ رابطے اور بات چیت ہو رہی ہے تاکہ رواں شمسی سال ختم ہونے سے پہلے تک دو فریقی، چند فریقی مذاکرات اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات انجام پا سکیں- مرضیہ افخم نے مذاکرات تک صیہونی حکومت کی دسترسی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذاکرات، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہو رہے ہیں اور اس بارے میں اطلاعات کی دوسروں تک منتقلی، ہمیشہ مذاکراتی عمل کو متاثر کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ فریقوں کے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باعث بنتی ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غیرذمہ دار فریق غلط اطلاعات سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے- مرضیہ افخم نے آمیاکیس کے سلسلے میں ایران اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہم اس سلسلے میں تیسرے ملک کے اثرانداز ہونے کے خلاف ہیں- واضح رہے کہ اٹھارہ جولائي انیس و چورانوے کو ارجنٹائن کے مرکز بیونس آئرس میں واقع یہودیوں کے ایک مرکز میں دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے- اس واقعے میں جو "آمیا کیس" کے نام سے مشہور ہے، ایک سازش کے تحت ایران کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ایران کے دشمن اپنے اس بے بنیاد دعوے کا ثبوت پیش کرنے میں اب تک ناکام رہے ہیں-

.......

/169