16 فروری 2015 - 09:42
عراق: داعش کا العظیم ڈیم پر حملہ ناکام

عراق کی سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبۂ دیالی میں واقع العظیم ڈیم پر قبضے کی غرض سے دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے کۓ جانے والے شدید حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے العظیم کے علاقے خاص طور پر العظیم ڈیم پر قبضے کی غرض سے شدید حملہ کیا جسے عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنی ثابت قدمی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ اس جھڑپ میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانے کےبعد فرار ہوگۓ۔ اس رپورٹ کےمطابق اس حملے میں داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے تمام وسائل کا استعمال کیا- داعش نے اس حملے میں خودکش دھماکوں کے لۓ بکتربندگاڑیوں میں بم نصب کر رکھے تھے۔ واضح رہے کہ سد العظیم ڈیم صوبۂ دیالہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور یہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

.......

/169