16 فروری 2015 - 09:36
بنغازی بحران: روس، مصر اور لیبیا کا خفیہ اجلاس

روس، لیبیا اور مصر کے فوجی حکام کی ملاقات میں طے پایا ہے کہ ماسکو، خلیفہ حفتر کے فوجیوں کو ہتھیار فراہم کرے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف عبدالراوق حسین الناظوری نے جو خلیفہ حفترکے حامی ہیں، گزشتہ ہفتے کے آخر میں قاھرہ میں مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سمیت بعض ديگر مصری حکام سے ملاقات کی تھی- الناظوری کے ایک قریبی کمانڈر نے اس ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ چاردن جاری رہا جس میں الناظوری نے مصرکے وزیردفاع صدقی صبح، اور چیف آف آرمی اسٹاف محمودحجازی سمیت مصرکے فوجی حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا- انھوں نے مزید کہا کہ الناظوری نے السیسی سے ملاقات کے بعد جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی روس کے ایک اعلی عھدیدار سےملاقات کی- العربی الجدید نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ روسی عہدیدار، صدر ولادیمیر پوتین کے وفد میں شامل تھا جو پیر اور منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قاھرہ کے دورے پر تھے- اس رپورٹ کے مطابق روس، مصر اور خلیفہ حفتر نے طے کیا ہے کہ ماسکو، خلیفہ حفتر کو کافی مقدار میں ہتھیار فراہم کرےگا۔ انھوں نے آخر میں تاکیدکی کہ روس کی فوجی مدد کامقصد شہر بنغازی پرکنٹرول حاصل کرنا اور اس شہر کو انتہاپسند دہشتگردوں کے تسلط سے رہائي دلانا ہے-

.......

/169