16 فروری 2015 - 09:26
اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ بالکل غلط، مرضیہ افخم

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے امریکی صدر کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے مراسلے کے بارے میں اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو بالکل غلط قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلام آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے امریکی صدر بارک اوباما کے نام خط کے بارے میں اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے دعوے کی تردید کی ہے- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسے وال اسٹریٹ جرنل کے دعوے کو غیر پیشہ ورانہ حرکت قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر کے مکاتبات کا اپنا ایک ماضی رہا ہے اور بعض مواقع پر ان کے مراسلوں کا صرف جواب دیا گیا ہے، تاہم رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر کو کوئی مراسلہ ارسال نہیں کیا گیا ہے- انہوں نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالی میں نئے مکاتبات کا سلسلہ شروع نہيں ہوا ہے-

.......

/169