14 فروری 2015 - 19:59
امریکا میں تین مقتول مسلم طلبا کی تدفین کردی گئی

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر چیپل ہل میں فائرنگ میں مارے جانے والے تین مسلمان طلبا کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تئیس سالہ ضیا شادی برکات، اس کی اکیس سالہ بیوی یسر محمد ابوصالحہ اور بیوی کی انیس سالہ بہن رزان محمد ابوصالحہ کو ایک چھالیس سالہ شخص کریگ ہیکس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا- کریک ہیکس اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے- چیپل ہل شہر کے ہزاروں طلبا اور شہریوں نے شمعیں روشن کر کے مقتولین کو خراج عقیدت پیش کیا- مقتولین کے اہل خانہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ قتل مذہبی منافرت کے سبب کیا گيا ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس جنازہ میں تقریبا ساڑھے پانچ ہزاراسوگواروں نے شرکت کی- سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے بڑے میڈیا چینلوں پر تنقید کرتے ہوئے ان پر ان تین مسلم نوجوانوں کے قتل کی خبر کی کوریج سے غفلت برتنے کا الزام لگایا-

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ان تین مسلمان طلبا کے قتل پر امریکی صدر کی خاموشی پر تنقید کی ہے- اروغان نے میکسکو کے اپنے دورے میں باراک اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کو اپنے ملک میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار ہونا چاہیے اور اسے اس بارے میں موقف اختیار کرنا چاہیے-

.....

/169