12 فروری 2015 - 21:53
دہشتگرد ہمارے مذہب کے چور ہیں

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی سازش میں ستائیس دہشتگرد شریک تھے جن میں سے چھ دہشت گرد اسی روز مارے گئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ایک علیحدہ کاروائي میں ہلاک کردیا گیا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی سازش میں ستائیس دہشتگرد شریک تھے جن میں سے چھ دہشت گرد اسی روز مارے گئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ایک علیحدہ کاروائي میں ہلاک کردیا گیا - انہوں نے کہا کہ اس سازش میں شریک بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گيا ہے- میجر جنرل عاصم سلیم نے بتایا کہ اس کاروائی میں شریک صرف چھ دہشت گرد زندہ ہیں- انہوں کہا کہ ملا فضل اللہ اور عمر امیر افغانستان میں ہیں، حملہ آوروں کا سہولت کار مولوی ایک سرکاری ملازم تھا- حملے کے لیے فنڈ بقول ان کے کمانڈر حضرت علی فراہم کیے۔ میجر جنرل عاصم سلیم کہا کہ دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کیے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی، تاہم انہوں نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے- جنگ آن لائن کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دتہ خیل سے کافی آگے تک کا علاقہ کلیئر ہے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ملک بھر میں ایک ہزار نو سو سے زائد آپریشن کیے گئے، آپریشن میں ایک سو چھیتر خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوئے ،کل مارے جانیوالے دہشتگردوں کی تعداد کا علم نہیں ،5ہزار سے زائد گرفتار بھی کئے گئے- میجر جنرل عاصم باجوہ نے پاکستان میں جاری دہشت گردی ميں ملوث افراد کے مدد و حمایت کرنے والوں کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا کہ دہشتگرد ہمارے مذہب کے چور ہیں، جنہوں نے دنیا میں ہمیں بدنام کرکے رکھدیا ہے- انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا دینے پر ہر شہری متفق ہے-ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے-

.......

/169