اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جموریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی قوت اسلامی انقلاب کی کامیابی اورآٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے پہلے کی بہ نسبت بہت ہی بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی قوت و اقتدار اس بات کا باعث بنا ہے کہ دشمن یران پر حملے کی سوچ بھی نہ سکے، کہا کہ یہ ایران کی مضبوط دفاعی نظام کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا جو بھی ایران کے خلاف جارحیت کا ارتکاب گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲