اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر بشاراسدنے پیر کے روز دمشق میں بلاروس کے وزیرخارجہ ولادیمیر ماکی کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شام کے سنجیدہ ہونے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ شام کی حکومت قومی مذاکرات اورمصالحتی عمل کےساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھے گی- بشار اسدنے کہا کہ جن ممالک میں دہشت گردی اپنے عروج پر ہے ان ملکوں میں دہشت گردی کی بیخ کنی کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط عزم و ارادے کی ضرورت ہے- شام کے صدر نے کہا کہ بعض مغربی ملکوں کو آزاد و خودمختار ملکوں سے پریشانی لاحق ہے اسی لئے وہ کسی نہ کسی بہانے ان ممالک پر دباؤ ڈالتے ہیں ۔ بلاروس کے وزیرخارجہ ولادیمیر ماکی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک بھی شام کی حکومت کی جانب سے امن و استحکام کی بحالی کے لئے انجام پانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
.......
/169