اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت ثقافت و ارشارد اسلامی کے بیرونی ذرائع ابلاغ کے امور کے ڈائرکٹر جنرل محمد منصور کوشش نے کہا ہے کہ اس سال 11 فروری کی ریلی کی رپورٹنگ کیلئے کافی تعداد میں غیر ملکی نمائندے موجود رہیں گے-
وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے بیرونی ذرائع ابلاغ کے امور کے ڈائرکٹر محمد منصورکوشش نے پیر کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 بہمن مطابق 11 فروری کی ریلی کے بارے میں رپورٹنگ کیلئے گذشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی نامہ نگاروں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے- انھوں نے کہا کہ 57 ذرائع ابلاغ سے متعلق ایران میں مقیم 128 نمائندوں اور نامہ نگاروں کے علاوہ، 37 علاقائی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے وابستہ 87، غیر ملکی نمائندے اور نامہ نگار، 22 بہمن مطابق 11 فروری یعنی یوم اللہ کے موقع پر ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی رپورٹنگ کیلئے موجود رہیں گے- انھوں نے کہا کہ مختلف غیر ملکی نیوز ایجنسیوں سے وابستہ نمائندے اور نامہ نگار ایران کے ریڈیو ٹیلیویژن سے نشر ہونے والی خبروں سے استفادہ کریں گے- انھوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین، آسٹریلیاء، اٹلی،کینیڈا، ہنگری،لگزمبرک، سوئیڈن،چین، جاپان، نیز جمہوریہ آذربائیجان، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ترکی،شام، عراق، فلسطین، قطر، کویت، لبنان، مصر اور تیونس، ایسے ممالک ہیں کہ جن کے ذرائع ابلاغ، بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری یعنی یوم اللہ کے موقع پر ملک بھر میں نکالی جانے والی جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلیوں سے متعلق رپورٹنگ کے علاوہ دارالحکومت تہران سے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب براہ راست نشر کریں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲