اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں ایران کے نئے نمائندے غلام علی خوشرو سے ملاقات میں دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور انتہا پسندی اور تشدد پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور بین الاقوامی تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے ناروا اور غیرمنصفانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور عالمی امن و مفاہمت کو آگے بڑھانے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نئے مندوب غلام علی خوشرو اس سے قبل سوئٹزرلینڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر تھے اور وہ اب نیویارک میں اقوام متحدہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ بین الاقوامی تعلقات کالج کے سربراہ، اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب اور وزارت خارجہ میں قانون اور بین الاقوامی امور کے شعبے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
.......
/169