اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر سے ہونے والی انٹرا کشمیر ٹریڈ تیسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر (ر) امتیاز کا کہنا ہے کہ ٹرک سروس بند ہونے کے بعد حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔ اس لئے مظفرآباد سری نگر بس سروس غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہندوستانی حکام سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حکام نے ٹرک سے ممنوع سامان کی برآمدگی کا الزام لگایا تھا اور بائيس ٹرک روک لیے تھے۔ جس پر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی انتظامیہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر سے آنے والے پچاس ٹرک معاملے کے حل تک واپس بھیجنے سے معذرت کر لی۔
........
/169